22 مارچ، 2017، 7:52 PM

سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو سعودی شہریوں تک محدود کرنے کے لیے غیرملکی ملازمین پر نئی پابندیاں لگادی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو سعودی شہریوں تک محدود کرنے کے لیے غیرملکی ملازمین پر نئی پابندی لگادی ہے۔ سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ موبائل ایپس کے ذریعے آپریٹ ہونیوالی رائیڈ شیئرنگ سروس میں کوئی بھی غیرسعودی شخص پکڑاگیاتو اسے سزادی جائے گی ، اس کا باضابطہ اعلان ہیڈآف پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کیا ہے۔ سعودی عرب میں غیرسعودی ٹیکسی ڈرائیورز کی تعداد میں تیس فیصد تک کمی آئی ہے اور حکام چاہتے ہیں کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مکمل طورپر سعودیوں کی اجارہ داری ہو۔جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ٹرانسپورٹ کمیٹی کے سربراہ سعید البسامی نے کا کہناتھاکہ اگر کوئی بھی غیرسعودی شخص یہ گاڑیاں چلاتا پکڑاگیا تو اسے پانچ ہزار ریال جرمانہ ہوگا اور ممکنہ طورپر ملک بدر بھی کیا جاسکتاہے ، ملک میں اب سترفیصد ٹیکسی ڈرائیور سعودی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ 2 سال سے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے جس کے بعد اسے شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔
 

News ID 1871265

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha