مہر خبررساں ایجنسی نے پریس ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے ساتھ صفا اور مروہ کے درمیان تعمیراتی کرین گرنے کے نتیجے میں 87 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 184 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 15 ایرانی حاجی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی بنا پر ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے، مکہ مکرمہ میں شدید بارشیں بھی جاری ہیں جس کی بنا پر حاجیوں کو رفت و آمد میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرین مسجد الحرام میں توسیعی کاموں کے لئے لگائی گئی تھی۔
سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے ساتھ صفا اور مروہ کے درمیان تعمیراتی کرین گرنے کے نتیجے میں 87 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 184 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1858067
آپ کا تبصرہ