مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ میں 97 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 20 تاحال لاپتہ ہیں۔ سعودی عرب کے حکام کی نااہلی ، لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے اس سال حج کے دوران منی میں المناک سانحہ رنما ہوا جس میں 28 ممالک کے 5000 سے زائد حجاج کرام شہید ہوگئے جن میں 97 پاکستانی بھی شامل ہیں پاکستان اپنے حجاج کی تعداد کا بتدریج اعلان کررہا ہے۔ جن میں سے 56 شہداء کی تصدیق سعودی حکام اور 41 کی تصدیق عینی شاہدین اور لواحقین نے کی ہے۔ 56پاکستانی شہداء کو مکہ کے المعصم قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے جب کہ 41 کی تدفین تاحال نہ ہو سکی۔ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے پاکستانی حکومت پر سعودی عرب کی جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے پاکستانی حجاج کی شناخت اور انھیں وطن واپس لانے کے سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا اور سعودی حکام نے پاکستانی حجاج کو بھی اجتماعی قبروں میں دفن کردیا ہے۔ سعودی حکام نے اس سال حج کے دوران حجاج کرام کی لاشوں کی بھی بے حرمتی کی اور سانحہ منی کے زخمیوں کو تشنہ لب تڑپا تڑپا کر شہید کردیا۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا وحشیانہ مخفی چہرہ یمن پر مسلط کردہ جنگ اور سانحہ منی کے بعد عالم اسلام کے سامنے نمایاں ہوگيا ہے۔
سعودی عرب کے حکام کی نااہلی ، لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے اس سال منی میں المناک سانحہ رنما ہوا جس میں 28 ممالک کے 5000 سے زائد حجاج کرام شہید ہوگئے جن میں 97 پاکستانی بھی شامل ہیں پاکستان اپنے حجاج کی تعداد کا بتدریج اعلان کررہا ہے۔
News ID 1858803
آپ کا تبصرہ