مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے منی کے دلخراش حادثے پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کو اپنی قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے اس المناک حادثے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔منی کے حادثے میں 1300 حاجی شہید ہوگئے ہیں جن میں 131 ایرانی حاجی شامل ہیں۔صدر حسن روحانی نےمنی میں ایرانی اور غیر ایرانی حجاج کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر امداد فراہم کریں۔روحانی نے سعودی عرب میں ایرانی سفیر اور ادارہ حج کے سربراہ کو حکم دیا ہے کہ وہ حاجیوں کو مدد بہم پہنچانے کے سلسلے میں ضروری اقدام عمل میں لائیں ۔صدر نے اپنے پیغام میں اس المناک واقعہ پر حضرت ولی عصر(عج) کی بارگاہ میں ،جاں بحق ہونے والے حاجیوں کے پسماندگان اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے منی کے دلخراش حادثے پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کو اپنی قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے اس المناک حادثے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔منی کے حادثے میں 1300 حاجی شہید ہوگئے ہیں جن میں 131 ایرانی حاجی شامل ہیں۔
News ID 1858394
آپ کا تبصرہ