11 اکتوبر، 2015، 5:38 PM

ایرانی صدر کا ترک صدر کے نام تعزیتی پیغام

ایرانی صدر کا ترک صدر کے نام تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں انقرہ کے المناک حادثے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو تعزیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں انقرہ کے المناک حادثے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو تعزیت پیش کی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بھی دہشت گردانہ کارروائیوں کا شکار رہا ہے دہشت گردی میں ایران کے کئی سائنسداں شہید ہوگئے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ دہشت گرد اپنے بھیانک اقدامات کے ذریعہ کسی ہدف تک نہیں پہنچ پائیں گے۔ صدر نے انقرہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد اور ان کے لواحقین کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت و مغفرت اور صبر و تحمل طلب کیا ہے۔

News ID 1858781

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha