11 اکتوبر، 2015، 12:08 PM

استنبول میں احتجاجی مظاہرہ / اردوغان کے استعفی کا مطالبہ

استنبول میں احتجاجی مظاہرہ / اردوغان کے استعفی کا مطالبہ

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دو بم دھماکوں کے بعد ترکی کے شہر استنبول میں عوامی مظاہرہ ہوا ہے جس میں ترکی کے صدر اردوغان سے استعفی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دو بم دھماکوں کے بعد ترکی کے شہر استنبول میں عوامی مظاہرہ ہوا ہے جس میں ترکی کے صدر اردوغان سے استعفی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے ترک حکومت کی جانب سے شام میں داعش دہشت گردوں کی حمایت پر سرزنش کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب اردوغان سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے حکمراں جماعت عدالت اور توسعہ کو ملک میں جاری تشدد کا ذمہ دارقراردیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی میں کل دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

News ID 1858773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha