مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر اردوغان کے دورہ امریکہ کے دوران ترک صدر کے مخالفین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ترک صدر کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپ کے دوران 9 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق واشنگثن میں ترکی کے سفارتخانہ کے سامنے مخالفین نے بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے بعد ترک صدر اردوغان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ مظاہرین نے عراق اور شام میں ترکی کی غلط پالیسیوں کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ترکی کے اقدام کی مذمت کی۔
آپ کا تبصرہ