مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےاٹلی کے وزیر اعظم کے نام اپنے ایک پیغام میں اٹلی میں شدید زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔صدر حسن روحانی نے اٹلی کے وزیر اعظم کے نام اپنے پیغام میں اٹلی میں آنے والےشدید زلزلے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اٹلی کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران سخت شرائط میں اٹلی کے ساتھ ہے اور ایران اٹلی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں اور افراد کو امداد رسانی کے عمل میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق اٹلی میں شدید زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 250 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ زلزلے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اٹلی کے وزیر اعظم کے نام اپنے ایک پیغام میں اٹلی میں شدید زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
News ID 1866461
آپ کا تبصرہ