مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پیرس میں بم دھماکوں کے بعد اٹلی اور فرانس کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی صدرحسن روحانی کو آج پروگرام کے مطابق اٹلی کے دورے پر روانہ ہونا تھا اور پھر اٹلی کے دورے کے بعد انھیں فرانس کا دورہ کرنا تھا لیکن پیرس میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد ایرانی صدر نے اٹلی اور فرانس کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں فرانس میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 6 بم دھماکوں میں 360 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
آپ کا تبصرہ