14 نومبر، 2015، 11:36 AM

فرانسیسی صدر کا دورہ ترکی منسوخ/پیرس کا ایئرپورٹ بند

فرانسیسی صدر کا دورہ ترکی منسوخ/پیرس کا ایئرپورٹ بند

فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے پیرس میں بم دھماکوں کے بعد ترکی کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی ذرائع کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے پیرس میں بم دھماکوں کے بعد ترکی کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر کے سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیرس کے بٹا کلان تھیٹر میں یرغمال بنائے جانے والے افراد میں سے کم سےکم  80 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دو سو زخمیوں میں سے 80 کی حالت تشویش ناک ہے۔اطلاعات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں وہابی دہشت گرد تنظیم  داعش نے 6 بم دھماکوں میں 160 افراد کو ہلاک اور 200 افراد کو زخمی کردیا ہے۔۔ فرانسیسی حکومت نے سنیچر کے دن تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیا ہے۔ داعش دہشت گرد گروہ نے ان بم دھماکوں اور حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News ID 1859573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha