مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام۔ ترکی ، اٹلی، روس ، برطانیہ ، پاکستان، ہندوستان ،جرمنی ، آذربائیجان، کویت، قطر ، عمان، لبنان اور دیگر ممالک کے رہنماؤں نے ایران میں کل رات آنے والے زلزلے میں جانی نقصان پر ایرانی حکومت ، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ شام کے صدر بشار اسد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایرانی قوم شجاع اور بہادر قوم ہے اور وہ اس مشکل منزل سے عبور کرجائے گی ۔ ترکی اور روس کے صدور اردوغان اور ولادیمیر پوتین نے بھی اپنے اپنے پیغامات میں ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے عراق سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں کل رات آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب تک 387 جبکہ زخمیوں کی تعداد 6650 تک پہنچ گئی ہے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شام۔ ترکی ، اٹلی، روس ، برطانیہ ، پاکستان، ہندوستان ،جرمنی ، آذربائیجان، کویت، قطر ، عمان، لبنان اور دیگر ممالک کے رہنماؤں نے ایران میں کل رات آنے والے زلزلے میں جانی نقصان پر ایرانی حکومت ، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1876642
آپ کا تبصرہ