18 جولائی، 2015، 7:12 PM

اسرائیل اور آل سعود ،امریکی و برطانوی پٹھو ہیں

اسرائیل اور آل سعود ،امریکی و برطانوی پٹھو ہیں

خطیب جمعہ قم نے غزہ پر اسرائیل اور یمن پر سعودی عرب کے بھایاک اور ہولناک جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب امریکہ اور برطانیہ کے آلہ کار اور پٹھو ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق خطیب جمعہ قم آیت اللہ سعیدی نے غزہ پر اسرائیل اور یمن پر سعودی عرب کے بھایاک اور ہولناک جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب امریکہ اور برطانیہ کے آلہ کار اور پٹھو ہیں۔سعید نے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ  مذاکرات میں ایران کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب نے ان مذاکرات کو ناکام بنانے کی بہت کوشش اور سازش کی یہ دونوں حکومتیں برطانیہ کی پٹھو ہیں جو علاقہ میں سامراجی مفادات کو تحفظ فراہم کررہی ہیں۔ آیت اللہ سعیدی نے کہا کہ جنگي جرائم میں سعودی عرب اسرائيل سے بھی آگے نکل گیا ہے جس نے رمضان المبارک میں بھی اور عید کے دن پر یمن کے نہتے شہریوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھ کر کفار قریش کی یاد تازہ کردی ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کفار قریش کے نقش قدم پر گامزن ہے اور وہ اسلامی، اخلاقی اور انسانی اقدار کا بہت بڑا دشمن ہے۔

News ID 1856712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha