23 جون، 2015، 12:36 AM

سعودی عرب کی طرف سے نوری مالکی کی جاسوسی

سعودی عرب  کی طرف سے نوری مالکی کی جاسوسی

ویکی لیکس نے سعودی عرب کے ہولناک جرائم سے پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اسلامی ممالک میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام کا اصلی سبب ہے اور سعودی عرب عراق کے سابق وزير اعظم نوری المالکی کی جاسوسی کرتا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بغدادیہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویکی لیکس نے سعودی عرب کے ہولناک جرائم سے پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اسلامی ممالک میں دہشت گردی کے فروغ عدم استحکام  کا اصلی سبب ہے اور سعودی عرب عراق کے سابق وزير اعظم نوری المالکی کی جاسوسی کرتا تھا۔

ویکی لیکس کی ایک شائع شدہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نوری مالکی کی جاسوسی کرکے اس پر چوٹ وارد کرنا چاہتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ویکی لیکس نے اب تک سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی 60 ہزار خفیہ اسناد شائع کی ہیں اوراس نے آئندہ ہفتوں میں سعودی عرب کی 5 لاکھ اسناد شائع کرنے کا اعلان کیا ہے ان اسناد سے صاف ظاہر ہوگا کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا غلام ہے جو حرمین شریفین کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔

News ID 1856060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha