25 جون، 2015، 1:46 AM

عراق میں دہشت گردوں کے بھیانک جرائم کی مذمت

عراق میں دہشت گردوں کے بھیانک جرائم کی مذمت

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں عراقی عوام پر داعش دہشت گردوں کے بھیانک اور سنگین جرائم کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو امریکی اور اسرائیلی مزدور قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں عراقی عوام پر داعش دہشت گردوں کے بھیانک اور سنگین جرائم کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو امریکی اور اسرائیلی مزدور قراردیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں کے بھیانک جرائم کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے داعش د ہشت گردوں کے جرائم ،اسلامی، اخلاقی اور انسانی اقدار کے بالکل خلاف ہیں۔ داعش دہشت گردوں نے تازہ ترین ویڈیو میں عراقی جوانوں کے گلے میں دھماکہ خیر مواد باندھ کر ریموڈ کنٹرول کے ذریعہ ان کے سر بدن سے اڑا دیئے ہیں۔

News ID 1856117

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha