داعش دہشت گردوں نے نماز عید پر پابندی عائد کردی

عراق ، شام اور دیگر عرب ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراقی شہر موصل میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں عید کی نماز پڑھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی نماز غیر شرعی اور غیر اسلامی فعل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد  تنظیم داعش نے عراقی شہر موصل میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں عید کی نماز پڑھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی نماز غیر شرعی اور غیر اسلامی  فعل ہے۔

اطلاعات کے مطابق داعش نے عید کی نماز کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے موصل میں اس کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔ باخبر اسلامی ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم اسرائیلی نقش قدم پر گامزن ہے اس تنظیم کو اسرائیل ، امریکہ، سعودی عرب اور ترکی و قطر کی بھر پور حمایت حاصل ہے مذکورہ ممالک امریکی اسرائیلی اتحاد کا حصہ ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کو داعش کے ذرایعہ بدنام کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔

News Code 1856518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =