داعش نے داڑھی منڈوانے پر موت کی سزا دینے کا اعلان کردیا

عراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں داڑھی منڈوانے یا اسے چھوٹا کرنے پر کوڑوں کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں داڑھی منڈوانے یا اسے چھوٹا کرنے پر کوڑوں کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق میں داعش کی جانب سے شہریوں میں تقسیم کئے گئے پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئی شخص داڑھی نہیں منڈوا سکتا اور نہ ہی کسی کو داڑھی چھوٹی کرنے کی اجازت ہے۔ لوگ داڑھی کے معاملے میں داعش دہشت گردوں کی پیروی کریں ۔ جس طرح ان کی داڑھیاں سینے تک پہنچ رہی ہیں۔ ہر شہری کی داڑھی بھی اسی طرح لمبی ہونی لازمی ہے۔ ایسا نہ کرنے والے شخص کو " استرے اور چاقو "  سے ذبح کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ داعش نے موصل میں داڑھی منڈوانے یا اسے چھوٹا کرنے پر کوڑے مارنے کی سزا مقرر کی تھی لیکن اب اس سزا کو موت کی سزا میں بدل دیا ہے۔

News Code 1858159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha