28 دسمبر، 2015، 5:30 PM

سعودی عرب کے مفتی نے داعش کو اسرائیلی سپاہی قراردیدیا

سعودی عرب کے مفتی نے داعش کو اسرائیلی سپاہی قراردیدیا

سعودی عرب کے وہابی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے خود اپنی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو اسرائیلی سپاہی قراردیا ہے جبکہ سعودی عرب کی حکومت داعش کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی اخبار عکاظ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وہابی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے خود اپنی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو اسرائیلی سپاہی قراردیا ہے جبکہ سعودی عرب کی حکومت داعش کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہی ہے۔

عکاظ کے مطابق سعودی مفتی نے کہا کہ داعش دہشت گرد ،  اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے داعش کو اسرائیلی فوج کا حصہ قرار دیا۔ سعودی مفتی نے داعش کی اسرائیل کو حالیہ دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف داعشی دھمکی ایک جھوٹ ہے کیونکہ داعش حقیقت میں اسرائیلی فوج ہی کا حصہ ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے اکثر وہابی دہشت گرد داعش کا حصہ ہیں اور سعودی عرب کی حکومت اور وہابی ملا سبھی امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں اور اسلام کی بیخ کنی پر کمر بستہ ہیں۔

News ID 1860642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha