16 نومبر، 2015، 5:42 PM

برطانوی حکومت کا سکیورٹی اداروں کے فنڈ میں اضافے کا اعلان

برطانوی حکومت کا سکیورٹی اداروں کے فنڈ میں اضافے کا اعلان

برطانوی حکومت نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش( نام نہاد دولت اسلامیہ ) کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ملک کے سکیورٹی اداروں کے فنڈ میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش( نام نہاد دولت اسلامیہ ) کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ملک کے سکیورٹی اداروں کے فنڈ میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔اس فنڈ کی مدد سے برطانیہ کی اہم سکیورٹی ایجنسیاں ایم آئی 5، ایم آئی 6 اور جی سی ایچ کیو مزید 1900 افسران کی تقرریاں کر سکیں گی۔ یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ اس ہفتے برطانیہ کی کابینہ ایوی ایشن سکیورٹی فنڈ کو دگنا کرنے پر رضامند ہو جائے گی۔

یہ اعلانات جمعے کو پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد کیے گئے جن میں اب تک ایک برطانوی شہری سمیت تقریبا 160 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم  نے قبول کی ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق پہلے امریکہ اور مغربی ممالک نے ملکر داعش کو شام کے صدر بشار اسد کی حکومت گرانے کے لئے پیشرفتہ ہتھیار فراہم کئے جب داعش دہشت گرد اس مہم میں ناکام ہوگئے تو مغربی ممالک نے ان سے فاصلہ اختیار کرناشروع کردیا جس کے نتیجے میں داعش نےمغربی ممالک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔ داعش دہشت گرد تنظیم در حقیقت امریکہ ، ترکی، سعودی عرب اور قطر کی پروردہ تنظیم ہے۔

News ID 1859626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha