مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی پیداوار میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا اور ایران کا میزائل سسٹم بالکل دفاعی نوعیت کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران پہلے سے ہی ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں تھا ۔ ایٹمی ہتھیاروں کو بہانہ بنا کر ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کی گئیں جو ناکام ہوگئیں۔ جنرل دھقان نے کہا کہ ایران کا میزائل سسٹم بالکل دفاعی نوعیت کا ہے اور ایران کی تحقیق میزائل کو بالکل ٹھیک نشانے پر لگآنے کے سلسلے میں جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے کبھی ایٹمی ہتھاروں کے لئے میزائل نہیں بنائے ہیں اور نہ ہی ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی پیداوار میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا اور ایران کا میزائل سسٹم بالکل دفاعی نوعیت کا ہے۔
News ID 1857479
آپ کا تبصرہ