21 جولائی، 2015، 12:59 PM

ایرانی پارلیمنٹ میں معاہدہ کا متن پیش

ایرانی پارلیمنٹ میں معاہدہ کا متن پیش

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ویانا میں ہونے والے ایٹمی معاہدے کے مسودے کو بحث و تبادلہ خیال اور منظوری کے لئے ایرانی پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا اجلاس اسپیکر علی لاریجانی کی صدارت سے آغاز ہوگیا ہے اجلاس میں گروپ 1+5 اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان ویانا میں ہونے والے ایٹمی معاہدے کے مسودے پر بحث اور تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے مسودے کو بحث و تبادلہ خیال اور منظوری کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ میں خطاب سے قبل شہداء بالخصوص ایٹمی شعبہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کے فرزند رمضان المبارک میں قوم کی دعاؤں پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ ہوا ہے جس کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے جنگ کا طبل بجانے والوں کے مقابلے میں یہ عقل و منطق کی فتح ہے ۔ جواد ظریف نے کہا کہ ویانا مذاکرات سے ثابت ہوگيا ہے کہ عقل و منطق اور مذاکرات کے ذریعہ عالمی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔وہ ممالک جو ایران کو خوفناک بنا کر پیش کررہے تھے اور ایران کو علاقائي ممالک کے لئے خطرہ بنا کر پیش کررہے تھے ان کے منصوبے ناکام ہوگئے۔ دنیا نے دیکھ لیا کہ ایران امن اور صلح پسند ملک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے اپنی عقل و منطق کے سامنے چھ عالمی طاقتوں کو تسلیم ہونے پر مجبور کردیا اور ثابت کردیا کہ کسی ایرانی کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا۔ جواد ظریف نے کہا کہ ہم نے اس معاہدے میں ریڈ لائنوں سے عبور نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا میزائل نظام اپنے پروگرام کے مطابق جاری رہےگا ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین، عراق، شام اور یمن کے حالات کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے کیونکہ ان تمام ہولناک واقعات کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہےغزہ پر جارحیت کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، یمن پر جارحیت اور بربریت کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے شام اور عراق میں جاری بدامنی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے علاقہ میں جاری بدامنی کا ذمہ دار امریکہ ہے اور امریکہ کو اس سلسلے میں جواب دینا چاہیے۔ جواد ظریف نے واینا معاہدے کو ایرانی قوم کی تاریخی فتح قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے عزت اور اقتدار کے ساتھ اپنے ایٹمی حقوق کو حاصل کرلیا ہے ایران نے اپنی مطالبات کو عزت، طاقت، قدرت اور منطق کے ذریعہ منوالیا ہے اور یہ ایرانی قوم کی عظیم اور تاریخی فتح ہے۔

News ID 1856774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha