سعودی عرب کا حماس کے قیدیوں کو آزاد کرنے کا حکم

سعودی عرب کے امریکہ نوازبادشاہ نے فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کےسربراہ سے ملاقات کے بعد حماس کے قیدیوں کو آزاد کرنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سماء کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نوازبادشاہ سلمان نے فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کےسربراہ خالد مشعل سے ملاقات کے بعد  حماس کے قیدیوں کو آزاد کرنے کا حکم دیا ہے۔ سعودی بادشاہ نے خالد مشعل کے ساتھ ملاقات کے بعد سعودی عرب کی جیل میں قید حماس کے افراد کو آزاد کرنے کا حکم دیا ہے حماس کے افراد 8 ماہ سے سعودی عرب جیلوں میں  قید تھے۔ خالد مشعل گذشتہ تین سال میں پہلی بر سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں اس نے ملک سلمان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

News Code 1856710

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =