مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویکی لیکس کے تازہ ترین دستاویزات کے مطابق ویکی لیکس کے مطابق سعودی عرب نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو جیل میں بھجوانے اور مصر کے سابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک کو جیل سے چھڑانے کے لئے دس ارب ڈالر رشوت ادا کرنے کا اعلان کیا ۔
مصر میں اسلامی بیداری کے بعد حسنی مبارک کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا جس کی وجہ سے سعودی عرب کو سخت غصہ اور صدمہ ہوا یہاں تک کہ سعودی عرب نے امریکہ پر بھی غصہ کیا کہ اس نے حسنی مبارک کو بچانے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ سعودی عرب نے مصری انقلاب کو منحرف کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر مال و دولت خرچ کرنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں محمد مرسی دوبارہ جیل پہنچ گئے اور حسنی مبارک کی آزادی کے لئے راہ ہموار ہوگئی سعودی عرب نے مصری فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی کو بڑے پیمانے پر مالی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ ویکی لیکس کے مطابق سعودی عرب نے پیسے کے زور پر حسنی مبارک کو موت کے منہ سے نکال لیا اور اخوان المسلمین کے صدر محمد مرسی کو موت کے منہ میں بھیج دیا۔ ویکی لیکس کی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب بڑے پیمانے پر اسلامی ممالک میں مداخلت کررہا ہے اور اسلامی ممالک میں امریکہ اور سعودی عرب کے حامی افراد کو مسلط کرنے کی تلاش و کوشش کرتا ہے ۔ اسلامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب اسلامی ممالک کے اندر ابو لہب اور ابو جہل اور یزید و معاویہ کی چال چل رہا ہے جس سے وہ اسلام اور مسلمانوں کو بہت بڑا نقصان پنہچا رہا ہے سعودی عرب کو اس سلسلے میں بڑے شیطان امریکہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ