28 جولائی، 2015، 12:43 AM

ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے اور خوشگوار ہیں

ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے اور خوشگوار ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بغداد میں عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے اور خوشگوار ہیں اور ہمیں ہمسایہ ممالک کے ساتھ کوئی مشکل درپیش نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بغداد میں عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے اور خوشگوار ہیں اور ہمیں ہمسایہ ممالک کے ساتھ کوئی مشکل درپیش نہیں ہے۔

ظریف نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ علاقائي ممالک کے حق میں ہے کیونکہ علاقائی ممالک کو ایران سے بلاوجہ ڈرایا اور دھمکایا جارہا تھا۔ انھوں نے کہا کہ وہی لوک جو ایران کے ہمسایہ ممالک کو ایران سے ڈرا رہے تھے انھوں نے ہی دستخط کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایران کسی بھی ہمسایہ ملک اور غیر ہمسایہ ملک کے لئے کوئی خطرہ نہیں ، لیکن خطرے کی صورت میں ایران اپنا بھر پور دفاع کرنا جانتا ہے۔

ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ممکن ہے عراق، یمن اور شام کے مسائل کے بارے میں بعض ہمسایہ ممالک اور ایران کے نقطہ نظر میں فرق ہو لیکن ہم یقینی طور پر اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمسایہ ممالک کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے اور ہمیں ملکر علاقائی سلامتی کے بارے میں فکر کرنی چاہیے ۔

News ID 1856940

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha