مہر خبررساں ایجنسی نے سبا نیٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی ظالم و جابر حکومت کی وحشیانہ اور ظالمانہ بمباری رمضان المبارک میں بھی جاری ہے سعودی عرب کی گذشتہ 24 گھنٹوں ميں ہونے والے بمباری میں 176 یمنی شہید ہوگئے ہیں۔
سعودی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن پر ہوائي حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق یمن میں 21 ملین افراد کو غذائی اور طبی امداد کی اشد ضرورت ہے یمن پر سعودی عرب کے بھیانک جرائم نے اسرائیل کی خونخوار حکوت کے جرائم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ سعودی عرب کی سفاک ،جاہل ، ابو جہل اور ابولہب کے نقش قدم پر چلنے والی ظالم و جابرحکومت نے یمن کے شہری ٹھکانوں پر رمضان المبارک میں بھی ظالمانہ اور وحشیانہ بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جس میں بڑے پیمانے پر شہریوں کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ