مہر خبررساں ایجنسی نے سباء نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء ، صوبہ لحج اور دیگر علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی جہازوں کی ظالمانہ اور وحشیانہ بمباری میں کم از کم 124 روزہ دار مسلمان شہید ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں بڑی تعداد شامل ہے۔
یمن کے صوبہ لحج پر سعودی عرب کے جنگی جہازوں کی ظالمانہ اور وحشیانہ بمباری میں 50 روزہ دار مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔ جبکہ صوبہ عمران پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں 63 روزہ دار مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔ صوبہ عدن اور دیگر علاقوں میں بھی 13 افراد شہید ہوگئے ہیں شہیدوں میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔اسلامی ماہرین کے مطابق سعودی جلادوں نے وحشیانہ اور سنگین جرائم میں غاصب صہیونی حکومت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔سعودی عرب کی حکومت کفار قریش، ابو جہل اور ابو لہب کے نقش قدم پر گامزن ہے۔
آپ کا تبصرہ