یمن کے صوبہ لحج میں قومی سلامتی کی عمارت میں دھماکہ

عرب ذرائع کے مطابق یمن کے صوبہ لحج کے شہر الحوط میں قومی سلامتی کی عمارت میں دھماکہ ہوا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ لحج  کے شہر الحوط میں قومی سلامتی کی عمارت میں دھماکہ ہوا ہے ۔ اس دھماکے کی مزید تفصیلات کے بارے میں ابھی تک کوئی خبر نہیں ملی۔ ادھر یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے الجوف، اور مآرب کے صوبوں کے مختلف علاقوں میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1863166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =