یمن کے شہر المحویت پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے میں 5 افراد شہید

یمن کے صوبہ المحویت کے تاریخی شہر کوکبان پر سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے مجرمانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ المحویت کے تاریخی شہر کوکبان  پر سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے مجرمانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی وحسشیانہ بمباری میں 5 عام شہری شہید اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق سعودی عرب کے جنگی جہازوں کی مجرمانہ اور سفاکانہ  بمباری  کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ ادھر صوبہ لحج پر بھی سعودی عرب کی بمباری میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1861823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =