15 مارچ، 2016، 5:59 PM

صوبہ حجہ میں سعودی عرب کی مجرمانہ بمباری میں 60 افراد شہید

صوبہ حجہ میں سعودی عرب کی مجرمانہ بمباری میں 60 افراد شہید

سعودی عرب کی یمن پر مجرمانہ اور وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے یمن کے صوبہ حجہ پر سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری میں 60 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر مجرمانہ اور وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے یمن کے صوبہ حجہ پر سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری میں 60 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ میں مستباہ علاقہ میں الخمیس بازار پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 60 بے گناہ اور نہتے یمنی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ کے عبس علاقہ پر بھی 4 بار بمباری کی۔ ادھر یمنی فورسز اور قبائل نے بھی جوابی کارروائی میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر میزائل فائر کئے ہیں۔ جس میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1862561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha