15 اگست، 2016، 11:22 PM

یمنی اسپتال پر سعودی عرب کی بمباری میں 25 افراد شہید ،متعدد زخمی

یمنی اسپتال پر سعودی عرب کی بمباری میں 25 افراد شہید ،متعدد زخمی

یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ حجہ کے علاقہ عبس میں ایک اسپتال پر بمباری کرکے 25 افراد کو شہید اور کئی درجن افراد کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ حجہ کے شہر عبس میں ایک اسپتال پر بمباری کرکے 25 افراد کو شہید اور کئی درجن افراد کو زخمی کردیا ہے۔

ادھر یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور برربیت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے علاقہ العسیر میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر 2 میزائل فائر کئے ہیں جن کے نتیجے میں سعودی عرب کے 2 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے ہولناک جرائم پر انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

News ID 1866245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha