7 نومبر، 2026، 9:23 AM

زاہدان میں جیش‌الظلم کے اغواکار دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ، 5 ہلاک

زاہدان میں جیش‌الظلم کے اغواکار دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ، 5 ہلاک

مغوی تعمیراتی انجینئر کو زاہدان کے علاقے میں کارروائی کے دوران بازیاب کرا لیا گیا، جبکہ جھڑپ میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی بری فوج کے ہیڈکوارٹر قدس نے زاہدان کے علاقے کورین میں جیش‌الظلم سے وابستہ اغواکار دہشت گردوں کی ایک ٹیم کے خلاف کارروائی میں پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت اور مغوی انجینئر کی بازیابی کی اطلاع دی ہے۔

قرارگاہ قدس کے مطابق، دہشت گردوں نے مغربی زاہدان میں ایک تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے انجینئر کو اغوا کیا تھا اور اسے ہمسایہ ملک منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

اس واقعے کے بعد قرارگاہ قدس کے اہلکاروں نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مغوی کو رکھنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا اور کورین کے علاقے میں اچانک کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق، اس کارروائی میں اغواکار ٹیم کے پانچ ارکان ہلاک ہوگئے، جبکہ مغوی انجینئر کو ان کے قبضے سے بحفاظت آزاد کرا لیا گیا۔

قرارگاہ قدس نے بتایا کہ یہ ٹیم دہشت گرد گروہوں کے ساتھ مل کر سرگرم تھی اور مغوی انجینئر کو ملک سے باہر منتقل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

اس جھڑپ کے دوران سپاہ پاسداران کا ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔

قرارگاہ قدس کے مطابق، باقی ماندہ دہشت گرد عناصر کے خلاف جھڑپ بدستور جاری ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

News ID 1942666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha