یمن میں 1000 سے زائد بچے شہید اور زخمی

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں میں اب تک 1000 سے زائد یمنی بچے شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں میں اب تک 1000 سے زائد یمنی بچے شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

بچوں کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ پانچوں مہینوں سے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت جاری ہے جس میں اب تک 400 بچے شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

یونیسف کے مطابق یمن میں ہر روز سعودی عرب کی ظالمانہ  بمباری میں 8 بچے شہید اور زخمی ہوجاتے ہیں۔

News Code 1857504

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha