مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے سفاکانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا گذشتہ ایک سال سے سلسلہ جاری ہے تازہ ترین حملوں میں یمن کے متعدد بے گناہ شہری شہید ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے 8500 یمنی شہریوں کو شہید کیا ہے جن میں 2250 معصوم بچے بھی شامل ہیں ۔سعودی جنگی جہازوں نے دارالحکومت صنعا سمیت کئی شہروں پر بمباری کی جن میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یمن پر گذشتہ ایک برس سے سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے 8500 یمنی شہریوں کو شہید کیا ہے جن میں 2250 بچے بھی شامل ہیں ۔
آپ کا تبصرہ