مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی مجرمانہ ہوائی بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری میں 1600 یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے علاقہ نہم پر بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں اس سے قبل سعودی عرب نے عبس کے ایک اسپتال اور صوبہ حجہ میں ایک مدرسہ پر بمباری کرکے درجنوں بیماروں اور اسکول کے معصوم م بچوں کو شہید کردیا ہے یمن کے مخۃلف صوبوں پر سعودی عرب کے تازہ ترین ہوائی حملوں میں 1600 افراد شہید اور 2000 زخمی ہوگئے ہیں ۔ جبکہ گذشتہ ایک سال میں سعودی رعب کے بھیانک جرائم میں 7ہزار سے زائد افراد شہید جبکہ 20 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ