یمن پر سعودی عرب کی تباہ کن اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری

یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں پر شدید بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے تین سال مکمل  ہونے کے موقع پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں پر شدید بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج 23 بار یمن کے صوبوں جوف، مآرب، حجہ، صعدہ اور الحدیدہ پر شدید بمباری کی۔ سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائي حملوں میں یمن کے متعدد مظلوم شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1879576

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =