یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ روز 51 بار بمباری کی

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ، بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں پر 51 بار بمباری کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ، بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں پر 51 بار بمباری کی ۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے 13 بار الدیلمی چھاؤنی ، 3 بار صنعا کے ائر پورٹ پر بمباری کی جبکہ صوبہ جوف میں العیل شہر پر 7 بار اور صوبہ مآرب میں صرواح شہر پر 5 بار بمباری کی ۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے 11 بار صوبہ حجہ پر بمباری کی جبکہ شہر باقم اور کوہ الدراع الاحمر پر 3 3 بار بمباری کی۔ سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1879312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =