یمن پر رمضان المبارک میں بھی سعودی بربریت جاری/ صنعا اور صعدہ پر بمباری

یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ رمضان البمارک میں بھی جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور صوبہ صعدہ پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ رمضان البمارک میں بھی جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور صوبہ صعدہ پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقہ مجز پر کئی بار بمباری کی جبکہ دارالحکومت صنعا کے علاقہ نہم کو بھی سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق گذشتہ تین سال سے یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 35 ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1880823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =