1 ستمبر، 2026، 9:48 PM

ایران کا امریکی حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

ایران کا امریکی حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

سپاہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ وہ امریکی حملے کا ’سخت‘ جواب دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور مرکزی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاءؐ نے خبردار کیا ہے کہ سیستان و بلوچستان اور ہرمزگان کے مختلف علاقوں پر امریکی فضائی حملوں کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج دشمن کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امریکی فوج کی جانب سے جاری جارحیت اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ جتنا آگے بڑھے گا، امریکہ کو اتنے ہی زیادہ اور بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے واضح کیا کہ ایران پہلے بھی متعدد بار اعلان کر چکا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنے عوام کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات اور عوام کے حقوق کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے اور امریکی فوج کی کسی بھی مزید کارروائی کی صورت میں اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

News ID 1941058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha