29 اکتوبر، 2026، 3:32 PM

سپاہِ پاسداران نے امریکی جاسوس ڈرون قبضے میں لے لیا+ویڈیو

سپاہِ پاسداران نے امریکی جاسوس ڈرون قبضے میں لے لیا+ویڈیو

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے مطابق، الیکٹرانک جنگی کارروائی کے دوران امریکی ڈرون کے کنٹرول اور رہنمائی کے نظام پر قابو پا کر اسے بحفاظت زمین پر اتارا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے مغربی حصے میں ایک امریکی جاسوس اور گمراہ کن سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے والا ڈرون قبضے میں لینے کا اعلان کیا ہے۔

سپاہِ پاسداران کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ کے الیکٹرانک جنگی یونٹ کے اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے امریکی فوج کے MQM-170 قسم کے ایک ڈرون کو پہلے دریافت کیا، پھر اس کی شناخت کی اور اس کے رہنمائی و کنٹرول کے نظام پر قابو پا لیا، جس کے بعد اسے بحفاظت زمین پر اتار لیا گیا۔

بیان کے مطابق، مذکورہ ڈرون کا مشن خلیج فارس کے ساحلی علاقے اور آبنائے ہرمز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فضائی دفاعی نظاموں کی نشاندہی اور ان کی معلومات حاصل کرنا تھا۔

سپاہِ پاسداران کی بحریہ کے ماہرین نے ڈرون سے حاصل ہونے والی معلومات کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس کی پرواز خلیج فارس کے جنوبی ساحل پر واقع ممالک میں سے ایک کے ساحلی علاقے سے شروع ہوئی تھی۔

News ID 1942461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha