اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری

اسرائیل کے جنگی طیاروں نےغزہ میں بمباری کی ہے جس میں ایک فلسطینی زخمی ہوگیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سماء کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں  نےغزہ میں بمباری کی ہے جس میں ایک فلسطینی زخمی ہوگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کے شمالی حصے البیروجی میں قائم حماس کے ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی ہوگيا تاہم عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی جب کہ حماس کے ترجمان نے اپنے بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے کمیونیکیشن سینٹر کو نشانہ بنایا حملے میں ایک فلسطینی زخمی ہوگیا ہے۔ غزہ پر اسرائیل کی بربریت اور یمن پر سعودی عرب کی بربریت کا ہدف ایک ہی ہے اور وہ نہتے اور کمزور مسلمانوں کو کچلنا اور ان پر اپنی دھاک جمانا ہے۔

News Code 1856657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =