15 ستمبر، 2015، 5:11 PM

صوبہ ذمار میں سعودی ہوائی حملوں میں 15 یمنی شہید

صوبہ ذمار میں سعودی ہوائی حملوں میں 15 یمنی شہید

یمن پر سعودی عرب کی ہوائی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے صوبہ ذمارمیں تازہ بمباری میں 15 افراد کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی ہوائی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے صوبہ ذمارمیں تازہ بمباری میں 15 افراد کو شہید کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ ذمار ک علاقہ ضوران آنس میں سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کی بمباری کی وجہ سے یمن کے بہت سے اسپتالوں میں طبی ساز و سامان ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سعودی عرب کی وہابی اور وحشیانہ حکومت نے یمن میں تمام بین الاقوامی ،انسانی ، اسلامی اور اخلاقی  قوانین کو پامال کرکے رکھ دیا ہے۔ انسانی حقوق کےعالمی اداروں یمن میں انسانی حقوق کی پامالی ںظر نہین آرہی ہےجبکہ سعودی عرب یمن میں برے پیمانے پر جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔

News ID 1858163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha