مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے یمن میں جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی ترجمان کے مطابق یمن کے بحران کا حل صرف مذاکرات کے ذریعہ ممکن ہے یمن کے بحران کو فوجی طاقت کے ذریعہ حل نہیں کیا جاسکتا۔ یمن کا بحران سیاسی ہے اور مذاکرات کے ذریعہ قابل حل ہے یمن کو اس وقت انسانی المیہ کا سامنا ہے۔ روسی ترجمان نے کہا کہ ہم یمن میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ کی حمایت کرتے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے یمن میں جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID 1858213
آپ کا تبصرہ