24 مارچ، 2016، 12:40 PM

یمن میں 10 اپریل سے جنگ بندی کے آغاز کا اعلان

یمن میں 10 اپریل سے جنگ بندی کے آغاز کا اعلان

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نےیمن میں 10 اپریل سے جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے تحت 18اپریل کو فریقین کے درمیان کویت میں مذکرات ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو میں  یمن میں 10 اپریل سے جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے تحت 18اپریل کو فریقین کے درمیان کویت میں مذکرات ہوں گے۔ ولد شیخ نے کہا کہ یمن میں تمام فریقین 18 اپریل سے جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ۔ اقوام متحدہ کے تحت 18اپریل کو فریقین کے درمیان کویت میں مذکرات ہوں گے۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسماعیل ولد شیخ احمد نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنگ بندی کا آغاز 10اپریل کی نصف شب سے ہوگا جب کہ فریقین کے درمیان براہِ راست بات چیت 18اپریل سے کویت میں شروع ہوگی۔
اسماعیل ولد شیخ احمد کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد یمن کے بحران کا پرامن حل نکالنا ہے جس کے تحت ایک ایسے سیاسی عمل کی بحالی کو یقینی بنانا ہے جس میں تمام فریقین کی نمائندگی ہو۔
اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں گزشتہ ایک سال سے جاری سعودی اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں اور جھڑپوں میں اب تک 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جن میں 2 ہزآر سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

News ID 1862764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha