مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنیوا میں انصار اللہ اور یمن کے وفد نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات جنیوا میں بند دروازوں کے پیچھے ہوئی جس کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے ادھر انصار اللہ نے واضح کردیا ہے کہ وہ یمن کے فراری اور خیانتکار صدر ہادی منصور کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرےگا۔ ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے بیہودہ ، بے نتیجہ ،بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ پیہم جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ