18 اکتوبر، 2016، 10:44 AM

یمن میں جمعرات سے 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا آغاز ہوگا

یمن میں جمعرات سے 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا آغاز ہوگا

یمن کے امو رمیں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ نے کہا ہے کہ یمن میں جمعرات سے 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا آغاز ہوگا اور یہ جنگ بندی قابل توسیع بھی ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے امو رمیں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ نے کہا ہے کہ یمن میں جمعرات سے 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا آغاز ہوگا اور یہ جنگ بندی قابل توسیع بھی ہوگی۔ ولد شیخ نے کہا کہ جنگ بندی کا نفاذ جمعرات  مقامی وقت کے مطابق بدھ 23 بجکر 59 منٹ پر شروع ہوگا ۔ اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد کے مطابق فریقین نے انہیں یقین دہانی کرادی ہے۔یہ جنگ بندی یمن کے لوگوں کو مزید خونریزی سے بچائے گی اور اس کی وجہ سے انسانی امداد پہنچانے میں مدد ملے گی جبکہ اس میں توسیع کا بھی امکان ہے۔ جنگ بندی کی یقین دہانی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے ایک مجلس عزا اور فاتحہ خوانی  پر کیے جانے والے فضائی حملے میں 140 افراد  شہید ہو گیے تھے اور سعودی عرب کو عالمی سطح پر جنگی جرائم میں ملوث قراردینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا تھا۔۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن جنگ میں اب تک 10 ہزار افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں 3 ہزار بچے شامل ہیں۔

News ID 1867671

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha