مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے سابق جمہوری صدر محمد مرسی نے جیل کے کھانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کے کھانے پر انھیں اطمینان نہیں ہے محمد مرسی کو مسند صدارت سے اتار کر جیل بھیجنے میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیاتھا جبکہ محمد مرسی سعودی عرب کو دل کی گہرائی سے دوست رکھتا تھا۔
مرسی نے فوجداری عدالت کے جج محمد شرین فہمی سے کہا کہ ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو ان کا طبی معائنہ کرے کیونکہ انھیں ذیابیطس جیسی بیماری لاحق ہے اور انھیں جیل کے کھانے پر اطمینان نہیں ہےاس لئے وہ جیل کا کھانا نہیں کھا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ