1 جنوری، 2017، 12:48 PM

حلب کی آزادی فتح الفتوح تھی /شام اور ایران کے تعلقات اسٹراٹیجک ہیں

حلب کی آزادی فتح الفتوح تھی /شام اور ایران کے تعلقات اسٹراٹیجک ہیں

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ اور ایران کے سابق وزير خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے حلب کی آزادی کو باطل پر حق کی فتح قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دوست اور دشمن اس بات کے معترف ہیں کہ حلب کی آزادی میں فتح الفتوح حاصل ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ اور ایران کے سابق وزير خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ ملاقات میں  حلب کی آزادی کو باطل پر حق کی فتح قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دوست اور دشمن اس بات کے معترف ہیں کہ حلب کی آزادی میں فتح الفتوح حاصل ہوئی ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ حلب کی اہمیت اور حلب میں حق کی فتح کی اہمیت کسی پر پوشیدہ نہیں ہے حلب شام کا دوسرا اہم شہر ہے جسے شامی فورسز اور شام کے حامی اسلامی محاذ نے دہشت گردوں سے آزاد کراکے ثابت کردیا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور شام کی اینچ اینچ زمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا جائے گا۔

اس ملاقات میں شام کے وزير خارجہ نے کہا کہ حلب کی فتح در حقیقت شام، ایران اور روس کی مشترکہ فتح ہے کیونکہ اس فتح کو حاصل کرنے کے لئے شام، ایران اور روس نے مشترکہ جد وجہد کی جس کے نتیجے میں حلب کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گيا۔ شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ شام کے باغی گروہ اپنے آپ کو دہشت گردوں سے الگ کریں اور شام کے قومی دھارے میں شامل ہوجائیں ۔

News ID 1869399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha