مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور اسٹراٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران علاقہ کا ایک طاقتور ملک ہے جو علاقہ میں امن قائم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
ڈاکٹر ولایتی نےتہران میں مونیخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم علاقہ میں ایک عمیق اور گہرے بحران کا مشاہدہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں پیچيدہ شرائط کا سامنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ علاقہ میں دہشت گردوں کے ذریعہ قانونی اور عوامی و جمہوری حکومتوں کو گرانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ایک خطرناک بازی ہے اور اس بازی کے پیچھے جو لوگ فعال اور سرگرم ہیں ان کی نظر اس بازی کے تباہ کن نتائج پر نہیں ہے جس کی لپیٹ میں وہ خود بھی آسکتے ہیں۔ مونیخ کانفرنس میں جرمنی کے وزیر خارجہ والٹر اشٹائن مائر کے علاوہ بعض دیگر غیر ملکی مہمان بھی شریک ہیں۔
آپ کا تبصرہ