مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تشخیص مصحلت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران خطے کے ایک طاقتور اور موثر کر دار کے حامل ملک میں تبدیل ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ پچھلے چار سو برس کے دوران ایران اتنا طاقتور نہیں تھا جتنا آج ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت خطے کا کوئی بھی ملک سیاسی اور ثقافتی لحاظ سے ایران کی برابری نہیں کرسکتا۔ اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ خطے کے حوالے سے ایران کی نیک نیتی پوری طرح ثابت ہوچکی ہے اور تہران کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے واضح کیا کہ شام اور عراق میں ایران کے فوجی مشیروں کی تعیناتی ان ملکوں کی درخواست پر عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے کہ تہران کا مقصد دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں ملکوں کے عوام اور حکومت کی مدد کرنا ہے۔ ایران کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹیر کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران سب سے بڑی طاقت ضرور ہے لیکن وہ پوری نیک نیتی کے ساتھ خطے کے دیگر ملکوں اور اقوام کی مدد کرنا چاہتا ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔
تشخیص مصحلت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران خطے کے ایک طاقتور اور موثر کر دار کے حامل ملک میں تبدیل ہوگیا ہے۔
News ID 1859421
آپ کا تبصرہ