8 ستمبر، 2015، 1:08 AM

شامی مہاجرین کو پناہ نہ دینے پرعرب ممالک کی مذمت و سرزنش

 شامی مہاجرین کو پناہ نہ دینے پرعرب ممالک کی مذمت و سرزنش

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں شام کے مہاجرین کے بارے میں عدم توجہ اور انھیں پناہندگی نہ دینے پر سعودی عرب، قطر،امارات ،بحرین اور کویت جیسے عرب ممالک کی شدید مذمت اور سرزنش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں شام کے مہاجرین کے بارے میں عدم توجہ اور انھیں پناہندگی نہ دینے پر سعودی عرب، قطر،امارات ،بحرین اور کویت جیسے عرب ممالک کی شدید مذمت اور سرزنش کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں شام کے مہاجرین کے بارے میں عرب ممالک کی عدم توجہ اور انھیں پناہندگی نہ دینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے عرب ممالک کے لئے شرم آور قراردیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قطر، سعودی عرب ، امارات، بحرین اور کویت جیسے عرب ممالک کی جانب سے شام کےعرب مہاجرین کو پناہ نہ دینے اور ان کے بارے میں کوئی اہتمام نہ کرنےپر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شامی مہاجرین کی دربدری پر عرب ممالک کو شرم آنی چاہیے ۔عرب ذرائع کے مطابق شامی عوام کا خون بہانےمیں خلیج فارس کی عرب ریاستوں کا ہاتھ ہے جن میں قطر اور سعودی عرب ایسے ممالک ہیں جنھوں نے داعش دہشت گردوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا اور داعش کے ذریعہ شام کی جمہوری حکومت کو ختم کرنے کی بیشمار کوششیں کیں جو ناکام ہوگئی ہیں۔

News ID 1857979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha