مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں ایک صحافی کو ٹویئٹس کرنے پر پانچ برس قید کی سزاسنانے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی رعب کے مجرمانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی حکومت نے اپنے شہریوں سے اظہاررائے کی آزادی کا حق سلب کررکھا ہے،اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہاکہ صحافی کو ٹوئیٹر پر پیغامات جاری کرنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ آٹھ برس تک سفری پابندی بھی عائد کی گئی ہے سعودی عرب کا یہ اقدام نہایت ہی مجرمانہ اقدام ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سعودی عرب کے حکام اپنے اوپر تنقید بھی برداشت نہیں کرتے جبکہ دوسروں کے سر قلم کردیتے ہیں۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں ایک صحافی کو ٹویئٹس کرنے پر پانچ برس قید کی سزاسنانے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
News ID 1862817
آپ کا تبصرہ